International

جنوبی غزہ میں ’حملوں کی نئی لہر‘ کے آغاز کی اسرائیلی فوج کی تصدیق، غزہ میں امداد کی ترسیل معطل ہونے کا خدشہ

جنوبی غزہ میں ’حملوں کی نئی لہر‘ کے آغاز کی اسرائیلی فوج کی تصدیق، غزہ میں امداد کی ترسیل معطل ہونے کا خدشہ

اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں جنوبی غزہ کی پٹی میں حملوں کی نئی لہر شروع کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب ایک سکیورٹی اہلکار نے آگاہ کیا کہ اسرائیل غزہ میں امداد کی ترسیل کو اگلے نوٹس تک معطل کر رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق ’اتوار کی صبح جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد آئی ڈی ایف کے حملے حماس کے ’دہشت گردی کے اہداف‘ کے خلاف ہیں۔ دوسری جانب حماس نے جنگ بندی کے لیے پرعزم رہنے اور اسرائیل پر متعدد بار اس کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ سکیورٹی عہدیدار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ’سیاسی قیادت کی ہدایت کے مطابق حماس کی جانب سے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کے بعد غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی منتقلی کو اگلے نوٹس تک روک دیا گیا ہے۔‘ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے تاہم حماس نے اس کی تعدید کی ہے۔ جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کے بعد 10 اکتوبر سے ہر روز امداد لے جانے والی سینکڑوں لاریوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس سے قبل امداد کی معطلی سے اگست میں اقوام متحدہ نے علاقے میں قحط کی تصدیق کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments