امریکہ کے جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ سب سے زیادہ، 12، اموات ریاست میسوری میں ہوئی ہیں۔ میسوری کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اب تک 25 کاؤنٹیوں سے 19 بگولے ٹکرا چکے ہیں۔ میسوری میں ہلاک ہونے والے 12 افراد میں سے ایک شخص کا گھر طوفان کے نتیجے میں مکمل ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا۔ ریاست کنساس میں اُس وقت آٹھ افراد ہلاک ہوئے جب مٹی کے طوفان کی وجہ سے 55 سے زائد گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں۔ بجلی کی ترسیل کے نظام پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ پاور آؤٹیج کے مطابق، اتوار کے روز تک مشی گن، مسوری اور الینوائے سمیت سات ریاستوں میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع تھی۔ مشرقی لوزیانا، مغربی جارجیا، وسطی ٹینیسی اور مغربی فلوریڈا پین ہینڈل میں مزید طوفانی بگولوں کی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ مسیسیپی بھر میں طوفانی بگولوں کے بعد چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ وسطی مسیسیپی، مشرقی لوزیانا، مغربی ٹینیسی کے ساتھ ساتھ الاباما اور آرکنساس کے کچھ حصوں میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہیں۔ نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ یہ طوفانی سیلاب جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔ سنیچر کی رات الاباما بھر میں طوفان کی متعدد وارننگ جاری کی گئی تھیں۔
Source: social media
طالبان نے عمر رسیدہ برطانوی جوڑے کو ’سخت سکیورٹی والی جیل‘ میں منتقل کر دیا
شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 59 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے
"بمباری کے نیچے سرنگ": سابق اسرائیلی قیدی کے حماس کی سرنگوں کے بارے میں حیران کن انکشافات
یمن میں امریکی فضائی حملوں میں متعدد حوثی رہنما مارے گئے ہیں، مائیکل والٹز کا دعویٰ
خلا میں 9 ماہ تک پھنسی رہنے والی انڈین نژاد امریکی خلاباز کو ناسا کتنی رقم دے گا؟
’یورپی ممالک لڑنے کے لیے تیار نہیں، لازمی فوجی سروس بحال کرنے پر غور کر نے لگے‘
یمن میں امریکی فضائی حملوں سے 53 افراد جاں بحق، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
جعفر ایکسپریس حملہ: پٹڑی کی مرمت مکمل، سروس کی بحالی سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
ذاکر نائیک کی پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات
ایران کو ڈونلڈ ٹرمپ کا خط مل گیا
روس نے امریکا سے یمن پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا
بنگلا دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس آئندہ ہفتے چین کا دورہ کرینگے
مزاحمت واحد راستہ، یمن کی قوم ضرور فتحیاب ہوگی، آیت اللّٰہ خامنہ ای
اسرائیل اور حماس کے درمیان دوحہ میں بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی توقع