گوہاٹی، 24 نومبر:) مارکو یانسن (6 وکٹ) اور سائمن ہارمر (3 وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پیر کو لنچ کے بعد ہندستان کو پہلی اننگز میں 201 رنز پر آل آوٹ کرکے 288 رنز کی بھاری برتری حاصل کر لی اور میچ پر مضبوط گرفت بنا لی۔ 288 رنز کی سبقت کے باوجود جنوبی افریقہ نے فالو آن نہیں کرایا اور دوسری اننگز کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ خراب روشنی کے باعث وقت سے پہلے کھیل روکے جانے تک مہمان ٹیم نے بغیر نقصان کے 26 رنز بنا لیے تھے ، اور مجموعی برتری 314 رنز تک پہنچا دی تھی۔ اسٹمپس پر رائن ریکلٹن 13 اور ایڈن مارکرم 12 رنز پر ناٹ آوٹ تھے ۔ لنچ کے بعد 79ویں اوور میں ہارمر نے واشنگٹن سندر کو ایڈن مارکرم کے ہاتھوں کیچ کروا کر جنوبی افریقہ کو آٹھویں کامایابی دلائی ۔ واشنگٹن سندر اور کلدیپ یادیو نے آٹھویں وکٹ کے لیے 72 رنز کی شراکت قائم کی۔ واشنگٹن سندر نے 92 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رنز بنائے ۔ ہندوستان کا آٹھواں وکٹ 194 کے اسکور پر گرا۔ اسی اسکور پر یانسن نے جم کر بیٹنگ کرنے والے کلدیپ یادیو کو آ¶ٹ کرکے ہندوستان کو نواں دھچکا دیا۔ کلدیپ یادیو نے 134 گیندوں پر 19 رنز بنائے جن میں تین چوکے شامل تھے ۔ بعد ازاں یانسن نے 84ویں اوور کی پانچویں گیند پر جسپریت بمراہ (پانچ) کو وکٹ کیپر کائیل ویرین کے ہاتھوں کیچ کروا کرہندستان کی اننگز 201 رنز پر سمیٹ دی۔ ہندستانی ٹیم نے اگرچہ اچھی شروعات کی تھی جب راہل اور جیسوال نے نصف سنچری شراکت قائم کی، لیکن اس کے بعد کوئی بھی بلے باز کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا۔ مارکو یانسن کی قیادت میں جنوبی افریقی بالرز نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ہندستانی بلے بازوں کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا۔ کلدیپ اور واشنگٹن سندر کے درمیان نصف سنچری شراکت ضرور بنی مگر وہ ناکافی ثابت ہوئی۔ اس سے قبل ہندوستانی ٹیم نے ابتدائی جھٹکوں سے سنبھلتے ہوئے لنچ تک سات وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا لئے تھے ، جس میں واشنگٹن سندر (33*) اور کلدیپ یادیو (14*) نے اہم کردار ادا کیا۔ چائے کے وقفے کے بعد یانسن نے ریسبھ پنت(سات) کو آ¶ٹ کرکے ہندوستانی کوششوں کا خاتمہ کیا۔ پھر انہوں نے نیتیش کمار ریڈی (10) اور رویندر جڈیجا (چھ) کو آ¶ٹ کر کے ہندوستان کو مزید مشکلات میں ڈال دیا۔ ایسے میں واشنگٹن سندر اور کلدیپ یادیو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہندستانی اننگز کو سہارا دینے کی کوشش جاری رکھی۔ دن کے پہلے سیشن میں، یشسوی جیسوال اور کے ایل راہل کی اچھی شروعات کے باوجود جنوبی افریقہ کے با¶لرز نے میچ پر گرفت مضبوط کرلی۔ سائمن ہارمر کی قیادت میں انہوں نے چائے کے وقفے تک ہندوستان کے 102 رنز پر چار کھلاڑی آ¶ٹ کر دیے تھے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے یانسن نے 19.5 اوور میں 48 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ہارمر نے 27 اوور میں 64 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں، جبکہ کیشو مہاراج نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ایڈن مارکرم ایک ٹیسٹ اننگز میں پانچ کیچ لینے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے فیلڈر بن گئے اس سے قبل گریم اسمتھ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
Source: uni news
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی