Sports

جنوبی افریقا سے شکست پر پشاوری کھانا کھا کر دل کو تسلی دی: راشد خان

جنوبی افریقا سے شکست پر پشاوری کھانا کھا کر دل کو تسلی دی: راشد خان

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ڈبل سپر اوور کے بعد شکست ہونے پر پشاوری کھانا کھا کر دل کو تسلی دی۔ راشد خان نے یو اے ای کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ سے قبل دہلی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مسکراتے ہوئے بتایا کہ ہم نے جنوبی افریقا سے شکست کے بعد مینیجر سے کہا کہ پشاوری کھانے کا آرڈر دیں اور کچھ تندوری چکن منگوائیں تاکہ ہم اس پر اپنا غصہ نکال سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ڈریسنگ روم میں الزام تراشی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ افغان کرکٹر نے کہا کہ الزام تراشی بالکل نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے ٹیم میں منفی خیالات آتے ہیں، جب شکست ہوتی ہے تو پوری ٹیم ہارتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی پوری کوشش کی، ہم کبھی کسی ایک کھلاڑی کو شکست کا ذمے دار نہیں ٹھہراتے۔ راشد خان نے یہ بھی کہا کہ میں ہمیشہ اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سے یہ کہتا ہوں کہ بطور کپتان میں ان میں سے کسی کو بھی ساتھی کھلاڑیوں پر الزام لگاتے ہوئے نہیں سننا چاہتا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments