Sports

جنوبی افریقا نے ٹی 20 ورلڈکپ کےلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جنوبی افریقا نے ٹی 20 ورلڈکپ کےلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جنوبی افریقا نے ٹی 20 ورلڈکپ کےلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ایڈن مارکرم ایونٹ میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ کوربن بوش، ڈیولڈ بریوس، کوئنٹن ڈی کاک، ڈی زورزی، ڈونوون فریرا، مارکوینسن، جارج اسکواڈ میں شامل ہیں۔ اسپنر کیشو مہاراج، کوینا مپاخا، ڈیوڈ ملر، لنگی این گیڈی، انرک نورکیا، کگیسو رباڈا اور جیسن اسمتھ بھی اسکواڈ میں موجود ہیں۔ افغانستان افغان اسکواڈ میں آل راؤنڈر گلبدین نائب اور فاسٹ بالر نوین الحق کی واپسی ہوئی ہے۔ افغان اسکواڈ میں راشد خان (کپتان)، ابراہیم زادران (نائب کپتان)، محمد اسحاق، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، شاہد اللہ کمال، درویش رسولی، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، نور احمد، مجیب الرحمان، نوین الحق، فضل حق فاروقی اور عبداللہ احمد زئی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اے ایم غضنفر، اعجاز احمد زئی اور ضیاء الرحمان شریفی کو ریزروز میں رکھا گیا ہے، ورلڈ کپ میں افغانستان اپنا پہلا میچ چنئی میں آٹھ فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے اور میگا ایونٹ میں ریکارڈ 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments