International

جنوبی افریقہ کے صدر کا اسرائیل کے خلاف دائر نسل کشی کا مقدمہ ختم نہ کرنے کا فیصلہ

جنوبی افریقہ کے صدر کا اسرائیل کے خلاف دائر نسل کشی کا مقدمہ ختم نہ کرنے کا فیصلہ

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے غزہ جنگی بندی کے بعد بھی اسرائیل کے خلاف دائر نسل کشی کا مقدمہ ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف دائر نسل کشی کا مقدمہ جاری ہے اور اب وہ مرحلہ آ رہا ہے جب اسرائیل کو عدالت میں ہمارے دلائل کا جواب دینا ہوگا۔ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کا کہنا ہے کہ "دا کیس از پروسیڈنگ” ٹرمپ کے غزہ امن معاہدہ سے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس ختم نہیں ہوگا۔ دوسری جانب ہسپانوی وزیرِا عظم کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کو استثنیٰ نہیں مل سکتا، غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ اسرائیل کے جنگی اقدامات کو فراموش کرنے کا جواز نہیں بن سکتا۔ ہسپانوی وزیرِا عظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے لیے کوئی استثنیٰ نہیں ہو سکتا۔۔بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمات جاری ہیں، اور غزہ میں نسل کشی کے مرتکب ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے دوہزار تئیس میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا، جس میں اب ترکی، مصر، کولمبیا، آئرلینڈ اور اسپین بھی شامل ہو چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments