Sports

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کے بعد ملک واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر برس پڑے۔ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ میں شریک ٹیم جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک اور ڈیوڈ ملر نے یکساں پالیسی نہ ہونے پر سوشل میڈیا پر آئی سی سی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دوسری طرف ملک واپسی کے انتظار میں بیٹھے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی اپنی بے بسی کا اظہار کرچکے ہیں۔ کوئنٹن ڈی کاک نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ آئی سی سی سے ابھی تک ہمارے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا جبکہ انگلینڈ کی ٹیم ہم سے پہلے واپس جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی وطن واپسی کا بندوبست نہ ہونے پر آئی سی سی پر برس پڑے ڈیوڈ ملر نے کہا کہ یہ کافی مزاحیہ سی بات ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم جو ویسٹ انڈیز اور ساؤتھ افریقہ کے بعد ایونٹ سے باہر ہوئی وہ آج رات چارٹرڈ طیارے پر واپس جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو کولکتہ میں ابھی بھی جواب کا انتظار ہے جبکہ آئی سی سی کو انگلینڈ کی ٹیم کے لیے چارٹرڈ طیارہ انتظام کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ ڈیوڈ ملر نے یہ بھی کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 7 جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 4 دن سے وطن واپسی کی فلائٹ کا انتظار کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بھی سوشل میڈیا پر وطن واپسی کے حوالے سے تنقید کرچکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments