Sports

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی-20 سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان، ہاردک پانڈیا کی واپسی، سوریہ کمار کے ہاتھوں میں ہوگی ٹیم کی کمان

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی-20 سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان، ہاردک پانڈیا کی واپسی، سوریہ کمار کے ہاتھوں میں ہوگی ٹیم کی کمان

نئی دہلی: بی سی سی آئی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل ٹی-20 سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ٹیم میں اہم آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے زبردست کم بیک کیا ہے جبکہ تیز گیند باز جسپریت بمراہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ بورڈ کے مطابق شبھمن گل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، تاہم سیریز میں ان کی شرکت فٹنس کلیئرنس پر منحصر ہوگی۔ شبھمن گل حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور اس وقت ری ہیبیلیشن میں ہیں اور چوٹ سے ابرنے کی پوری کررہے ہیں۔ سریز میں ٹیم کی قیادت سوریہ کمار یادو کے سپرد کی گئی ہے۔ اس ٹیم میں ابھیشیک شرما اور تلک ورما کو بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ جیتیش شرما اور سنجو سیمسن وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ ٹیم میں بطورآل راؤنڈر اکشر پٹیل شامل ہیں۔ بولنگ شعبے میں ورون چکرورتی، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، ہرشت رانا اور واشنگٹن سندر کو موقع دیا گیا ہے۔ ہاردک پانڈیا 26 ستمبر کو ایشیا کپ کے سپر-4 میچ میں زخمی ہوگئے تھے اور تقریباً دوماہ تک کرکٹ سے باہر رہے۔ انہوں نے 2 دسمبر کو سیّد مشتاق علی ٹرافی کے ذریعے میدان میں واپسی کی اور بڑودہ کی جانب سے پنجاب کے خلاف 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے کے ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ میچ میں نمایاں کارکردگی پر انہیں ’پلیئر آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی-20 سیریز کا پہلا میچ 9 دسمبر کو کٹک میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 11 دسمبر کو نیو چندی گڑھ میں ہوگا۔ تیسرا مقابلہ 14 دسمبر کو دھرم شالہ میں شیڈول ہے۔ چوتھا میچ 17 دسمبر کو لکھنؤ میں کھیلا جائے گا جبکہ سریز کا آخری مقابلہ 19 دسمبر کو احمد آباد میں ہوگا۔ سوریہ کمار یادو (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شوم دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، ہرشت رانا اور واشنگٹن سندر۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments