National

راجستھان کے جھنجھنو شہر میں 17 دن کی معصوم بچی کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا

راجستھان کے جھنجھنو شہر میں 17 دن کی معصوم بچی کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا

جھنجھنو، 16 مارچ: راجستھان کے جھنجھنو شہر میں 17 دن کی معصوم بچی کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق جھنجھنو کے وارڈ نمبر 53 نیاباس میں پنکج سینی کے چھوٹے بیٹے پرتاپ سینی کی بیوی نشا عرف اچکی نے 28 فروری کو اپنی دوسری بیٹی کو جنم دیا۔ اسے 3 مارچ کو ہسپتال سے چھٹی ملی اور وہ اپنی نوزائیدہ بچی سونیا کے ساتھ گھر پہنچ گئی۔ اتوار کی صبح گھر کے تمام افراد فصل کی کٹائی کے لیے کھیتوں میں گئے تھے۔ گھر میں صرف بچی کی ماں نشا اور اس کی بڑی بیٹی ناہیرہ موجود تھیں۔ تقریباً ایک گھنٹے بعد نشا نے روتے ہوئے گھر کے دیگر افراد کو فون کیا اور بتایا کہ اس کی 17 دن کی بیٹی سونیا لاپتہ ہو گئی ہے۔ گھر اور گردونواح میں تقریباً ایک گھنٹے تک تلاشی لی گئی لیکن بچی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ بچی نہ ملنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس کے پہنچنے کے بعد جب گھر میں پانی کی ٹینک کا ڈھکن کھولا گیا تو وہاں معصوم سونیا کی لاش تیرتی ہوئی ملی۔ پولیس نے فوری طور پر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد بچی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments