غزہ کے مظلوموں کی مدد کے لئے جانے والے غیرملکی امدادی قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا نے 4 روز میں غزہ پہنچنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوبل صمود فلوٹیلا کی تنظیم کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کے باوجود ہمارے مشن میں بڑی تاخیر نہیں ہوگی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تنظیم کا کہنا ہے کہ 47 جہازغزہ کی طرف رواں دواں ہیں، قافلے کا مقصد اسرائیلی محاصرے کو توڑ کر غزہ کو انسانی امداد پہنچانا ہے۔ سینیٹرز نے مارکو روبیو سے مطالبہ کیا کہ وہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر سوار افراد کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت پُرامن قافلے کے خلاف کسی بھی قسم کی طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔ انہوں نے مشترکہ خط میں لکھا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا اس وقت بحیرہ روم میں سفر کر رہا ہے جس کا مقصد غزہ کیلیے ضروری انسانی امداد پہنچانا ہے لیکن اطلاعات ہیں کہ اسے ڈرونز حملوں اور دیگر دشمنی آمیز کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی انسانی قانون اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت انہیں تحفظ حاصل ہونا چاہیے۔ خط لکھنے والے سینیٹرز میں ایڈ مارکی، ایلزبتھ وارن، کرس وان ہولن اور جیف مرکلی شامل ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتطامیہ سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو تحفظ دینے کیلیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے چار سینیٹرز نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو خط لکھا۔
Source: Social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں
سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے پھر ویٹو کردی