دھرم شالہ، 13 جون : ڈیبیو کرنے والے گرنور برار اور ہرش دوبے کی شاندار گیندبازی (تین، تین وکٹیں) اور کپتان شبھمن گل کی ناٹ آوٹ 84 رنز کی بہترین اننگز کی بدولت ہندستان نے بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میچ میں افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ کو 25-25 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ افغانستان نے رحمان اللہ گرباز کی شاندار سنچری (102 رنز) کی بدولت 24.5 اوورز میں 194 رنز بنائے ، جس کے جواب میں ہندوستان نے 22.5 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا۔ شبھمن گل نے 66 گیندوں پر ناٹ آوٹ 84 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور دو چھکے شامل تھے ۔ ہندستان کو کپتان روہت شرما اور گل نے مضبوط آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 46 رنز جوڑے ، تاہم ایک غلط فہمی کے باعث روہت رن آ¶ٹ ہو گئے ۔ اس کے بعد گل نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا۔ تیسرے نمبر پر آنے والے ایشان کشن نے جارحانہ انداز میں 22 گیندوں پر 34 رنز بنائے اور گل کے ساتھ 70 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ شریاس ایئر 12 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ، جبکہ کے ایل راہل نے تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے 19 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 39 رنز اسکور کیے ۔ گل اور راہل نے چوتھی وکٹ کے لیے صرف 32 گیندوں پر ناٹ آوٹ 53 رنز جوڑ کر ٹیم کو آسان فتح دلائی۔ افغانستان کی جانب سے بولنگ میں تسلسل کا فقدان نظر آیا اور گیندباز وکٹیں حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرتے رہے ۔ راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی، تاہم وہ نسبتاً مہنگے ثابت ہوئے ، جبکہ تیز گیندباز بھی رنز روکنے میں ناکام رہے ۔ افغانستان کے لیے رحمان اللہ گرباز کی سنچری نمایاں رہی، لیکن ان کے آ¶ٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈر خاطر خواہ رنز نہ بنا سکا، جس کے باعث ٹیم بڑا اسکور کھڑا کرنے میں ناکام رہی اور بالآخر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل رحمان اللہ گرباز (102) کی شاندار اور طوفانی سنچری کی بدولت افغانستان نے مقررہ 24.5 اووروں میں 194 رن بنائے ۔ ہندستان نے اس مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اوپنر رحمان اللہ گرباز نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے اپنی 51 گیندوں کی اننگز میں 8 چوکے اور 8 چھکے لگائے ۔ افغانستان کے باقی بلے باز ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے جدوجہد کرتے نظر آئے ۔ حشمت اللہ (27) اور عظمت اللہ عمرزئی (26) ہی دہائی کے ہندسے تک پہنچنے والے دوسرے بلے باز تھے ۔ اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے گرنور برار اور ہرش دوبے نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے تین تین وکٹ حاصل کیے ۔ افغانستان کی پوری اننگز 194 رن پر سمٹ گئی، حالانکہ یہ اسکور مزید چھوٹا ہو سکتا تھا اگر گرباز نے سنچری نہ لگائی ہوتی نہ ۔ ایک خراب شروعات کے باوجود گرباز نے نہ صرف ایک اینڈ سنبھالے رکھا بلکہ انہوں نے اپنی جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور محض 25 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ گرباز نے اپنی اس تیز رفتار بلے بازی کو برقرار رکھا اور صرف 48 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی، تاہم نتیش کمار ریڈی نے انہیں آ¶ٹ کر کے پویلین بھیجا۔ افغانستان ایک بہت بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہا تھا لیکن آخری چار اووروں میں ہندوستان نے صرف 18 رن دیے اور گرنور نے آخری اوور میں دو وکٹ حاصل کیے ۔ گرنور نے آج اپنے ڈیبیو کے پہلے ہی اوور میں ابراہیم زدران کا وکٹ نکالا۔ ہرش دوبے کا بھی یہ ڈیبیو میچ تھا اور انہوں نے بھی تین وکٹ حاصل کیے ۔ ہندستان نے اننگز کا اختتام شاندار انداز میں کیا، لیکن افغانستان کی بلے بازی کی پوری کہانی رحمان اللہ گرباز اور ان کے نویں ون ڈے شنچری کے ارد گرد گھومتی رہی۔ افغان اوپنر ابتدا میں تھوڑے خوش قسمت رہے جب ہندوستان نے 14 کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو کا ریویو نہیں لیا اور بعد میں ہندوستان کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ تھوڑا وقت لینے کے بعد، انہوں نے ہندوستانی بیک اپ گیند بازوں پر زوردار حملہ بولا۔ پرسدھ کرشنا، ہرش دوبے اور واشنگٹن سندر نے ان کی جارحانہ بلے بازی کا دبا¶ جھیلا، کیونکہ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے محض 48 گیندوں میں سنچری اسکور کی، جو کسی بھی افغان بلے باز کی سب سے تیز ترین سنچری ہے اور ون ڈے کرکٹ میں ہندوستان کے خلاف کسی بھی بلے باز کی دوسری تیز ترین سنچری ہے ۔ ہندستان کی طرف سے ، گرنور اور ہرش نے ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد بہترین کارکردگی دکھائی اور تین تین وکٹ لیے ، جبکہ ارشدیپ سنگھ نے 2 وکٹ حاصل کیے ۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے