ہندستانی ٹیم ایک لمبے عرصے بعد وراٹ کوہلی، روہت شرما اور روی چندرن اشون جیسے سینئر کھلاڑیوں کے بغیر کسی غیر ملکی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے جا رہی ہے۔ ہفتہ (24 مئی) کو ٹیم انڈیا کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے انگلینڈ دورہ کے لیے پریس کانفرنس کر 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی روہت شرما کے استعفیٰ کے بعد نئے کپتان کے طور پر نوجوان بلے باز شبھمن گل کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران وراٹ کوہلی کے اچانک استعفیٰ لینے، ٹیم میں محمد شامی کا انتخاب نہ کرنے اور ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان جسپریت بمراہ کو کپتانی نہ دینے اور نائب کپتانی کی ذمہ داری رشبھ پنت کو سونپ دینے جیسے اہم سوال کا جواب بھی اجیت اگرکر نے دیا ہے۔ ٹیم انڈیا کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے انگلینڈ دورہ کے لیے 18 رکنی ٹیم کے اعلان کے بعد کہا کہ ’’گزشتہ سال یا اس سے قبل سے ہم نے شبھمن گل (قیادت کے لیے) پر نظر رکھنا شروع کر دیا تھا۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ اس عہدہ کے لیے سب سے موزوں ہیں۔ یہ کافی دباؤ والا کام ہے، لیکن وہ ایک شاندار کھلاڑی ہیں، ہم اسے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے کہا کہ ’’رشبھ پنت کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان اس لیے بنایا گیا ہے کہ وہ ہمارے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ ہمیشہ وکٹ کیپر گیم کو اچھی طرح سے سمجھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ شبھمن گل کے نائب کپتان بنائے گئے ہیں۔‘‘ تیز گیند باز محمد شامی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’’ان کے کام کا بوجھ اتنا نہیں ہے جتنا ہونا چاہیے۔ ہمیں امید تھی کہ وہ دستیاب ہوں گے، لیکن بد قسمتی سے ایسا نہیں ہو پایا۔ فی الحال وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔‘‘
Source: Social Media
رائل چیلنجرز بنگلورو جیت کے ساتھ ٹاپ ٹو پر پہنچی
جج کی فلم بندی اسکینڈل کے بعد ڈیاگو میراڈونا کے قتل کے مقدمے کو کالعدم قرار دے دیا گیا
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کی صحتیابی کے بعد میدان میں واپسی
رائل چیلنجرز بنگلورو پنجاب کنگز کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل فائنل میں داخل
انگلینڈ نے عالمی ریکارڈ بنایا، ون ڈے کرکٹ میں ایسا کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی
پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا آغاز کل سے
رائل چیلنجرز بنگلورو پنجاب کنگز کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر آئی پی ایل فائنل میں داخل
بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کی صحتیابی کے بعد میدان میں واپسی
جج کی فلم بندی اسکینڈل کے بعد ڈیاگو میراڈونا کے قتل کے مقدمے کو کالعدم قرار دے دیا گیا
دوسرا ٹی 20، بنگلادیش کو 57 رنز سے شکست، میچ اور سیریز پاکستان کے نام