لکھن¶، 17 جون:کپتان شبمن گل (154) اور ایشان کشن (125) کی شاندار سنچریوں اوران کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 224 رنز کی شراکت داری کی بدولت ہندستان نے افغانستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں بدھ کو 170 رن کے بڑے فرق سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔ہندستان نے 49.5 اوورز میں 402 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا اور افغانستان کو 44.3 اوورز میں 232 رنز پر ڈھیر کردیا۔ تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ اور گرنور براڑ نے تین تین وکٹ لے کر ہندستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پرنس یادو کو دو وکٹ ملے ۔ پہلی اننگ کے بعد، یہ تقریباً طے ہوگیا تھا کہ یہ میچ ہندوستان کی طرف جارہا ہے ۔ سب سے اہم تھا کہ پہلے میچ کے سنچری بنانے والے رحمان اللہ گرباز کو روکا جائے اور کسی بھی طرح کے کا¶نٹر اٹیک کو روکا جائے ۔ ایسا ہوا بھی، گرنور نے گرباز (41) کو آ¶ٹ کرتے ہوئے میچ ختم کردیا۔ اس کے بعد سے ایسا کبھی نہیں لگا کہ افغانستان ہدف کے قریب بھی آ سکتا ہے ۔ گرنور نے ایک بار پھر تین اور پرنس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان کبھی بھی جیت کی دوڑ میں نہیں تھا۔ سوال صرف یہ تھا کہ وہ ہندوستان کو کب تک کھیل میں رکھ سکتے ہیں۔ گرباز نے ایک زبردست آغاز کیا اور انہیں ایک زندگی بھی ملا، جب پرنس یادو کی نو بال پر وہ آ¶ٹ ہونے سے بچ گئے ۔ لیکن وہ اس دوسرے موقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور جلد ہی آ¶ٹ ہو گئے ۔ ابراہیم زدران (21) بھی بڑے اسکور کی طرف بڑھتے نظر آرہے تھے ، لیکن اچھی شروعات کو بڑی اننگ میں تبدیل نہیں کرسکے ۔ رحمت شاہ (79) نے ہی کچھ حد تک جدوجہد کی۔ صدیق اللہ اتل (42) کے ساتھ مل کر، انہوں نے 50 سے زائد کی شراکت داری کی اور کچھ دیر کے لئے ہندوستانی گیند بازوں کو روکے رکھا۔ تاہم، جیسے ہی واشنگٹن نے اس شراکت داری کو توڑا، افغانستان کی باعزت اسکور تک پہنچنے کی امیدیں بھی دم توڑ گئیں۔ شاہ نے ایک سرے سے جدوجہد کی اور نصف سنچری اسکور کی، لیکن انہیں دوسرے بلے بازوں کی طرف سے زیادہ تعاون نہیں ملا۔ آخری دو وکٹوں نے شاہ کا کچھ دیر ساتھ دیا جس سے وپ اپنے اسکور میں کچھ اور رن جوڑ سکے ، لیکن شکست کو صرف کچھ دیر کے لئے ہی ٹالا جاسکا۔ بالآخر، وہ 79 رنز پر آ¶ٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے اور افغانستان شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل، ہندستان نے اپنی تاریخ میں آٹھویں بار ون ڈے میں 400 سے زیادہ رنز بنائے ، جو جنوبی افریقہ کے مجموعی اسکور کے برابر ہے ۔ گل نے 110 گیندوں پر 154 رنز کی اپنی شاندار اننگز میں 22 چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ ایشان کشن نے زیادہ جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 79 گیندوں پر 125 رنز میں 14 چوکے اور سات چھکے لگائے ۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 140 گیندوں میں 224 رنز کی زبردست شراکت قائم کی اور ہندستان کو ایک بڑے اسکور کی طرف گامزن کیا۔ ہندستان نے 42 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز بنائے تھے ۔ یہاں سے ایسا لگتا تھا کہ ہندوستان آسانی سے 450 تک پہنچ سکتا ہے ، لیکن افغانستان کے گیند بازوں نے اچھی واپسی کی اور اگلے آٹھ اوورز میں صرف 52 رنز بنے ۔ گل اور کشن نے شاندار اننگز کھیل کر اتنے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔ یشسوی جیسوال کو موقع ملا لیکن وہ اس کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور چار رن بناکر آ¶ٹ ہوگئے ۔ روہت شرما نے کریز پر جمنے کی کوشش کی لیکن اپنے اچھے آغاز کو بڑی اننگ میں تبدیل نہ کر سکے اور 48 رنز بناکر آ¶ٹ ہوگئے ۔ روہت اور گل نے دوسری وکٹ کے لیے 87 رنز جوڑے ۔ پوری اننگ گل اور ایشان کے درمیان شاندار شراکت پر ٹکی رہی۔ گل شروع سے ہی اچھی فارم میں نظر آئے اور انہوں نے کبھی بھی گیند بازوں کو جمنے نہیں دیا جب کہ ایشان نے سنبھل کر شروعات کی اور50 رن پورے کرنے کے بعد تیزی سے رن بنانا شروع کیا۔ انہوں نے اپنی دوسری نصف سنچری صرف 19 گیندوں میں مکمل کی اور دونوں بلے بازوں نے میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ دونوں بلے بازوں نے ایک ہی اوور میں اپنی سنچریاں مکمل کیں اور اس وقت ایسا لگتا تھا کہ ہندوستان آسانی سے 450 تک پہنچ جائے گا۔ تاہم شراکت ٹوٹنے کے بعد اننگ کی رفتار کم ہوگئی۔ بقیہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی کریز پر نہیں ٹھہر سکا اور نہ ہی ہندستان کو وہ تیز رفتار والی بلے بازی دے سکا جس کی اسے تلاش تھی۔ بالآخر ٹیم 402 رن پر آل آ¶ٹ ہوگئی اور ایک گیند ابھی باقی تھی۔ افغانستان کی جانب سے نانگیلیا خروٹے نے 76 رن دے کر سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد خان کو 48 رن پر تیک وکٹ ملے ۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے