International

غزہ سربراہی اجلاس: انڈونیشین صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گفتگو مائیک میں ریکارڈ ہو گئی

غزہ سربراہی اجلاس: انڈونیشین صدر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گفتگو مائیک میں ریکارڈ ہو گئی

مصر میں ہونے والے غزہ سربراہی اجلاس کی تقریب میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی گفتگو وہاں رکھے مائیک میں ریکارڈ ہو گئی۔ گفتگو میں انڈونیشین صدر پرابوو سوبیانتو امریکی صدر سے اُن کے بیٹے ’ایرک ٹرمپ‘ سے ملاقات کی درخواست کرتے سنائی دیے۔ ٹرمپ کی پرابوو سے غیر رسمی بات چیت کی ریکارڈنگ میں سنا جا سکتا ہے کہ پرابوو سوبیانتو ٹرمپ سے پوچھتے ہیں کہ ’کیا میں ایرک سے ملاقات کر سکتا ہوں؟‘ اس پر ٹرمپ جواب دیتے ہیں، ’میں ایرک کو فون کرنے کو کہوں گا، ٹھیک ہے؟ وہ بہت اچھا لڑکا ہے، میں اپنے بیٹے کو کہوں گا کہ آپ کو فون کرے۔‘ صدر ٹرمپ کے جواب میں پرابوو کہتے ہیں کہ ہم اس کے لیے بہتر جگہ دیکھ لیں گے جس پر ٹرمپ دوبارہ کہتے ہیں کہ ’میں ایرک کو کہوں گا کہ وہ آپ کو کال کرے۔‘

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments