International

غزہ میں ’نسل کشی‘ کے الزام پر ترکی میں نتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری

غزہ میں ’نسل کشی‘ کے الزام پر ترکی میں نتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری

ترکی نے غزہ میں مبینہ ’نسل کشی‘ کے الزامات پر اسرائیلی وزیرِ اعظم نتن یاہو اور دیگر حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جمعے کو ترکی کی حکومت نے اس اقدام کا اعلان کیا۔ اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز، بارڈر سکیورٹی کی وزیر تمارا بین گویر، چیف آف جنرل سٹاف ایال ضمیر اور نیول فورسز کے کمانڈر ڈیوڈ سار سلامہ سمیت مجموعی طور پر 37 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ ترکی کی جانب سے اس اقدام پر اسرائیل کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ خارجہ گیڈون سار نے کہا کہ ان کا ملک ان الزامات کی شدید مذمت کرتا ہے اور اُنھیں مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ اُنھوں نے الزام لگایا کہ ’یہ ترک صدر کا بطور ڈکٹیٹر ایک نیا پبلسٹی سٹنٹ ہے۔‘ ترکی نے ان افراد پر’نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم‘ کا الزام لگایا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments