International

غزہ میں جنگ بندی برقرار ہے، امریکی نائب صدر

غزہ میں جنگ بندی برقرار ہے، امریکی نائب صدر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی برقرار ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں حماس یا کسی اور نے ایک اسرائیلی فوجی پر حملہ کیا تھا، اسرائیل سے جواب کی توقع تھی۔ دوسری جانب حماس نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر قائم ہیں، رفح میں اسرائیلی فورسز پر حملے سے تعلق نہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزی کے بعد یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی منسوخ کردی جائے گی۔ اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حکم پر اسرائیلی فوج نے غزہ پر تین فضائی حملے کرکے دو فلسطینی شہید اور 4 کو زخمی کردیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments