International

غزہ میں جنگ بندی 24 گھنٹے کے اندر شروع ہوگی، اسرائیلی حکومت

غزہ میں جنگ بندی 24 گھنٹے کے اندر شروع ہوگی، اسرائیلی حکومت

اسرائیلی حکومت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی 24 گھنٹے کےاندر شروع ہوگی، حتمی مسودہ پر دستخط کردیے گئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل نے مصر میں جنگ بندی کے معاہدے کے حتمی مسودے پر دستخط کردیے ہیں، 24 گھنٹے کے بعد قیدیوں اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے 72 گھنٹے کا ٹائم فریم شروع ہوگا۔ اسرائیلی حکومت کی ترجمان کا کہنا تھا کہ معروف فلسطینی رہنما مروان بارغوتی اس رہائی میں شامل نہیں ہوں گے۔ مصری میڈیا کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ نافذ العمل ہوگیا ہے، غزہ سے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اتوار یا پیر تک ہونے کاامکان ہے۔ غزہ جنگ بندی معاہدے پر باضابطہ دستخط آج دوپہر کو متوقع ہیں، مصر میں موجود امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونے کیلئے روانہ کردیئے گئے ہیں، اسرائیلی فوج نے غزہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے عملی تیاریوں کاآغاز کردیا ہے۔ مصری میڈیا کے مطابق مصری صدر کا کہنا ہے کہ دنیا تاریخی لمحے کا مشاہدہ کر رہی ہے جو امن کی طرف اہم قدم ہے، 2 سال کی تکالیف، پریشانیوں کے بعد غزہ میں جنگ بندی کامعاہدہ طے پا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments