غزہ میں اسرائیلی فوج کے صبح سے وحشیانہ حملے جاری ہیں، عرب میڈیا کے مطابق ان حملوں میں 23 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق غزہ سٹی اور جبالیہ میں اسرائیلی بمباری سے 6 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک فلسطینی ماں اور 2 بچے شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں گرنیڈ حملہ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 43 ہزار 341 ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 2،341 فلسطینی زخمی ہیں۔ ادھر بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔ لبنان میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایک بنگلا دیشی شہری شہید ہوا ہے، جس کی بنگلادیشی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا خیام کے علاقے میں 2 حزب اللّٰہ مزاحمت کاروں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
Source: Social Media
برطانیہ میں لیبر پارٹی کو بڑا دھچکا
جنگ کے بعد پہلی بین الاقوامی فضائی کمپنی کی پرواز کی تہران ایئرپورٹ پر لینڈنگ
جرمنی کا افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ، اقوامِ متحدہ کی جانب سے تنقید
غزہ کے لوگ جنہم سے گزر چکے ہیں، میں ان کے لیے سلامتی چاہتا ہوں : ٹرمپ
امریکا میں طیارہ لینڈنگ کے دوران جنگل میں گر کر تباہ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 100 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا: اسرائیل
زیمبیا: جنگلی ہتھنی کا حملہ، 2 خواتین سیاح ہلاک
غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
’ہماری زبان بولتے ہیں،‘ نیو یارک میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کی لَو سٹوری سے جین زی متاثر