International

غزہ کیلیے 50 ارب ڈالر درکار، آئی ایم ایف تعاون کرنے کو تیار

غزہ کیلیے 50 ارب ڈالر درکار، آئی ایم ایف تعاون کرنے کو تیار

بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے غزہ کی تعمیرِنو میں تعاون کی پیشکش کر دی۔ آئی ایم ایف کی نائب چیف اکنامسٹ کا کہنا ہے کہ غزہ امن معاہدہ خطے کی معاشی بحالی کا موقع ہے ہمارا ادارہ غزہ کی تعمیرنو میں تعاون کےلیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدہ خطے میں دیرپا استحکام لاسکتا ہے امن معاہدے سے مصر اور اردن جیسے متاثرہ ممالک کو بھی معاشی سہارا ملے گا۔ آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا کہ غزہ کی بحالی کےلیے 50 ارب ڈالر سے زائد درکار ہوں گے۔ دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کی تعمیرِنو کیلئے عالمی حمایت حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر اردوان نے کہا کہ خلیجی ممالک، امریکا اور یورپی ممالک سے غزہ کی تعمیرنو کیلیئے تعاون طلب کریں گے امید ہے غزہ کیلئے مالی معاونت جلد فراہم کی جائےگی۔ طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنا دو ریاستی حل کی جانب اہم پیشرفت ہے غزہ کی تعمیرنو خطے کے امن اور استحکام کےلیے ناگزیر ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments