International

غزہ: جنریٹر کے دھویں سے اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا

غزہ: جنریٹر کے دھویں سے اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا

غزہ کی ایک عمارت میں جنریٹر کے دھویں کے باعث ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے میں ایک عمارت کے کمرے میں جنریٹر کے دھویں کے باعث 19 سالہ اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر 2 کی حالت بگڑ گئی۔ واقعےکے بعد اسرائیلی ملٹری پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ رات گئے پیش آیا، 3 فوجی کمرے میں سو رہے تھے اور جنریٹر کے زہریلے دھویں سے ایک فوجی ہلاک اور دیگر 2 کی حالت خراب ہوگئی۔ غزہ میں ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کے بعد 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ میں جاری جنگ میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 687 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دیے ہیں، کل سے اب تک اسرائیلی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کے 60 سے زیادہ حملوں میں 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ خان یونس میں چار روز کے دوران 129 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس سے دو فوجیوں سمیت چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں قبضے میں لینےکا دعویٰ کیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments