International

غزہ جنگ کے فریقین کی انسانی باقیات کی حوالگی میں سہولت دیں گے: عالمی ریڈکراس

غزہ جنگ کے فریقین کی انسانی باقیات کی حوالگی میں سہولت دیں گے: عالمی ریڈکراس

ترجمان بین الاقوامی ریڈ کراس سوسائٹی نے کہا کہ غزہ جنگ میں فریقین کی انسانی باقیات کی حوالگی میں سہولت فراہم کریں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ریڈ کراس سوسائٹی کے ترجمان نے کہا کہ غزہ جنگ میں فریقین کی جانب سے انسانی باقیات کی حوالگی بہت بڑا چیلنج ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اسرائیل حماس جنگ کے بعد لاشوں کی واپسی ایک پیچیدہ عمل ہوگا اور اس مرحلے کافی وقت لگ سکتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد کی ترسیل ابھی تک شروع نہیں ہوسکی۔ امداد کی ترسیل کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے اہلکار نے بتایا کہ غزہ سے باہر میڈیکل کوریڈورز کی بحالی فوری طور پر ضروری ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments