International

غزہ جنگ بندی معاہدے سے یوکرین میں بھی جنگ کے خاتمے کی امید پیدا ہوگئی: زیلنسکی

غزہ جنگ بندی معاہدے سے یوکرین میں بھی جنگ کے خاتمے کی امید پیدا ہوگئی: زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی غیر معمولی طور پر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ بندی معاہدے کے بعد یوکرین میں بھی یہ امید بڑھ گئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کا خاتمہ کرا سکیں گے اور ٹرمپ اس میں کامیاب ہوں گے کہ وہ روس کی جنگی جارحیت سے یوکرین کو بچائیں۔ زیلنسکی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا جب دنیا کے ایک خطے کے لیے امن کا حصول ممکن ہو سکتا ہے تو دوسرے خطے کے لیے بھی امن کی امید بڑھ جاتی ہے۔ دریں اثناء جرمنی کے چانسلر فریڈرک میرز نے بھی پیر کے روز یہ مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ یوکرین میں امن لانے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ اپنا وہی اثر و رسوخ جو انہوں نے مشرق وسطیٰ میں استعمال کیا ہے وہ یوکرین میں بھی بروئے کار لا سکیں گے۔ جرمن چانسلر نے ان خیالات کا اظہار شرم الشیخ میں امن سربراہ کانفرنس شروع ہونے سے پہلے کیا۔ جہاں دنیا بھر سے کئی رہنما غزہ جنگ بندی معاہدے کے سلسلے میں جمع ہیں۔ تاکہ امن کے لیے اپنی کمٹمنٹ کا اظہار کر سکیں اور اس جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے یہ بتا سکیں کہ بین الاقوامی برادری امن کے ساتھ کھڑی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments