احمد آباد، 3 مئی : جیسن ہولڈر (چار وکٹ) کی عمدہ گیندبازی کے بعد سائی سدرشن (57) اور واشنگٹن سندر (40 ناٹ آ¶ٹ) کی شاندار بلے بازی کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 46 ویں میچ میں پنجاب کنگز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ٹاپ فور میں جگہ بنالی ہے ۔ 164 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں گجرات ٹائٹنز کی شروعات خراب رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں کپتان شبمن گل (پانچ) کو وکٹ گنوادیا۔ انہیں ارشدیپ سنگھ نے آ¶ٹ کیا۔ اس کے بعد جوس بٹلر نے سائی سدرشن کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 53 رنز جوڑے ۔ وجے کمار ویشک نے نویں اوور میں جوس بٹلر 22 گیندوں پر 25 رنز کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ مارکس اسٹونیس نے نشانت سندھو (15) کو آ¶ٹ کرکے گجرات کو تیسرا جھٹکا دیا۔ وجے کمار ویشک نے 15ویں اوور میں سائی سدرشن کو اپنا شکار بنالیا۔ سائی سدرشن نے 41 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 57 رنز بنائے ۔ راہل ٹیوٹیا (2) کو 17ویں اوور میں مارکو جانسن نے آ¶ٹ کیا۔ ارشدیپ سنگھ نے 19ویں اوور میں جیسن ہولڈر (5) کو آ¶ٹ کرکے پنجاب کو چھٹی کامیابی دلائی۔ گجرات ٹائٹنز نے 19.5 اوور میں چھ وکٹ پر 167 رنز بنائے اور میچ چار وکٹ سے جیت لیا۔ واشنگٹن سندر نے 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔ واشنگٹن سندر نے 23 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ اس سے پہلے آج یہاں سوریانش شیڈگے (57) اور مارکس اسٹونیس (40) کی شاندار بلے بازی کی بدولت پنجاب کنگز نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف نو وکٹ پر 163 رنز بنائے ۔ گجرات ٹائٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری پنجاب کنگز کو گجرات کے با¶لنگ قہر کا سامنا کرنا پڑا اور اس نے 47 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا دیں۔ پریانش آریہ (2) اور کوپر کونلی (0) کو محمد سراج نے آ¶ٹ کیا۔ پربھسمرن سنگھ (15) کو کاگیسو ربادا نے آ¶ٹ کیا۔ نہال بڈھیرا (0) اور کپتان شریاس ائیر (19) کو جیسن ہولڈر نے آ¶ٹ کیا۔ ایسی نازک صورتحال میں سوریانش شیڈگے اور مارکس اسٹوئنس نے اننگ کو آگے بڑھایا۔ دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 79 رنز کی شراکت داری کی۔ ربادا نے 16ویں اوور میں سوریانش شیڈگے کو آ¶ٹ کر کے شراکت کا خاتمہ کیا۔ شیڈگے نے 29 گیندوں میں 57 رنز کی اننگ کھیلی جس میں تین چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے ۔ جیسن ہولڈر نے 18ویں اوور میں مارکس اسٹوئنس کو آ¶ٹ کیا۔ اسٹونیس نے 31 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 40 رنز بنائے ۔ اسی اوور کی پانچویں گیند پر ہولڈر نے زیویئر بارٹلیٹ (0) کو آ¶ٹ کیا۔ 20ویں اوور کی پانچویں گیند پر راشد خان نے مارکو یانسن 11 گیندوں پر (20 ) کو آ¶ٹ کیا۔ پنجاب کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 163 رنز بنائے ۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج اور کاگیسو ربادا کو دو دو وکٹ ملے ۔ راشد خان نے ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے