Sports

’جبر کا ایونٹ بن سکتا ہے‘، ایمنسٹی کو فیفا ورلڈ کپ پر تشویش کیوں؟

’جبر کا ایونٹ بن سکتا ہے‘، ایمنسٹی کو فیفا ورلڈ کپ پر تشویش کیوں؟

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کیا ہے کہ موسم گرما میں ہونے والا عالمی فٹ بال کپ ’ایک جبر کے سٹیج‘ کے طور پر سامنے آ سکتا ہے جو کہ شمالی امریکہ کے تین ممالک میں ہو رہا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لندن کی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی کی رپورٹ ’ہیومینٹی مسٹ وِن‘ کی پیر کو شائع ہوئی ہے۔ اس میں فیفا اور میزبان ممالک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کھلاڑیوں، شائقین اور دیگر کمیونٹیز کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ فیفا کی جانب سے یہ عزم ظاہر کیا گیا ہے کہ اس ایونٹ میں ’ہر کوئی خود کو محفوظ محسوس کرے گا اور آزادی کے ساتھ اپنے حقوق استعمال کر سکے گا۔‘ تاہم ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ فیفا کا یہ عزم تین ممالک میزبان ممالک خصوصاً امریکہ کے زمینی حالات کے ’بالکل برعکس‘ ہے جو ایک سو چار میچوں میں سے تین چوتھائی کی میزبانی کر رہا ہے۔ ایمنسٹی کی جانب سے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے دور کی موجودہ صورت حال کو ’انسانی حقوق کی ایمرجنسی‘ کے طور پر بیان کیا گیا ہے جس کا امریکہ کو سامنا ہے اور بڑے پیمانے پر ملک بدری اور من مانی گرفتاریوں کی طرف اشارے کیے گئے ہیں اور امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کی کارروائی کو ’نیم فوجی طرز کی کارروائیوں‘ کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ آئی سی ای کے قائمقام ڈائریکٹر نے پچھلے مہینے کہا تھا کہ ایجنسی ورلڈ کپ کے مجموعی سکیورٹی انتطامات کا اہم حصہ ہو گی۔ یہ صورت حال ایک ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہے جب جنوری میں ایجنسی کے اہلکاروں کی کارروائی میں دو احتجاج کرنے والے شہری ہلاک ہو گئے تھے اور اس کے خلاف عوامی سطح کافی غصہ پایا جاتا ہے۔ ایمنسٹی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی بھی میزبان شہر کی جانب سے ایسی کوئی منصوبہ بندی سامنے نہیں آئی ہے کہ شائقین اور مقامی کمیونٹیز کو کیسے آئی سی ای کی کارروائیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔ رواں برس ہونے والے ورلڈ کپ میں شامل چار ممالک کے شہریوں کو امریکہ کے سفر پر پابندیوں کا سامنا ہے جن میں آئیوری کوسٹ، ہیٹی، ایران اور سینیگال شامل ہیں جبکہ انگلینڈ اور یورپ بھر سے ایل جی بی ٹی کیو پلس کے حامی گروپوں کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ میں ہونے والے میچوں میں شرکت نہیں کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق ’یہ ورلڈ کپ اوسط قسم کے خطرے سے بہت آگے ہے جس کا اندازہ ایک بار فیفا کو بھی ہوا تھا، اس لیے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے عزم اور آج کے حقائق کے درمیان بڑھتی خلیج کو پُر کرنے کے لیے فوری کوششوں کی ضرورت ہے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments