International

جب اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا ۔۔؟ ٹرمپ نے بڑا انکشاف کردیا

جب اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا ۔۔؟ ٹرمپ نے بڑا انکشاف کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ جب اسرائیل نے ایران پر حملہ تو میں خود مکمل طور پر انچارج تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے پہلے حملہ کیا، وہ حملہ بہت طاقتور تھا، میں اس کا مکمل طور پر انچارج تھا، اس حملے نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے مزید کہا ایران پوچھ رہا ہے امریکی پابندیاں ہٹائی جا سکتی ہیں، ایران کے ساتھ ایک نیا معاہدہ چاہتے ہیں، لیکن اس وقت مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے جب ایران پر حملہ کیا تھا اس وقت صدر ٹرمپ نے کہا تھا امریکا اس میں شامل نہیں تھا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ قازقستان نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، مزیدممالک بھی شامل ہونا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا قازقستان ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے والا پہلا وسط ایشیائی ملک بن گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ پیشرفت ان کے دوسرے دورِ صدارت میں امن کے فروغ اور بین الاقوامی تعلقات کی بحالی کی سمت ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ان کے مطابق مزید ممالک بھی ابراہم اکارڈ میں شمولیت کے خواہشمند ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments