International

غزہ سے 153 فلسطینیوں کا چارٹر طیارہ جنوبی افریقہ پہنچنا معمہ بن گیا

غزہ سے 153 فلسطینیوں کا چارٹر طیارہ جنوبی افریقہ پہنچنا معمہ بن گیا

غزہ (15 نومبر 2025): غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کے لیے اسرائیل نئے حربے استعمال کرنے لگا ہے، اسرائیلی فوج کی سہولت کاری سے ایجنٹس فلسطینیوں کو بیرون ملک بھیجنے لگے ہیں۔ غزہ سے فلسطینیوں کا چارٹر طیارہ جنوبی افریقہ پہنچنا معمہ بن گیا، الجزیرہ کے مطابق 153 فلسطینیوں کو بس کے ذریعے یلو لائن کراس کرائی گئی، جہاں سے انھیں جنوبی اسرائیل کے ایئرپورٹ سے چارٹر طیارے میں جنوبی افریقہ پہنچا دیا گیا۔ اس سے پہلے یلو لائن کراس کرنے پر اسرائیلی فورسز 100 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے، جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ کے مطابق فلسطینیوں کے جوہانسبرگ پہنچنے پر حکام پریشان ہو گئے۔ بغیر دستاویز اور اطلاع کے آنے پر فلسطینیوں کو طیارے سے 12 گھنٹے تک اترنے نہیں دیا گیا۔جنوبی افریقہ کے صدر کا کہنا ہے کہ مقامی فلاحی تنظیم کی مداخلت پر رحم دلی دکھاتے ہوئے انھیں طیارے سے اترنے دیا گیا، تاہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فوجی ادارے کا دعویٰ ہے کہ تیسرے ملک کی یقین دہانی پر فلسطینیوں کو غزہ سے نکلنے دیا گیا، فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج کی سہولت کاری سے مختلف ایجنسیاں غزہ سے فلسطینیوں کو مختلف ممالک منتقل کر رہی ہیں، ان سے ہوشیار رہا جائے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments