چنئی، 02 مئی: رتوراج گائیکواڈ (67 ناٹ آوٹ) اور کارتک شرما (54 ناٹ آوٹ ) کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت چنئی سپرکنگز نے ممبئی انڈینز کو ہفتہ کے روز انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے 44 ویں مقابلے آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چنئی کی ٹیم نے درمیانی اوورز میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا، جہاں کپتان رتوراج گائیکواڑ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ اننگز کے آغاز میں چنئی کو جلد نقصان اٹھانا پڑا جب دوسرے اوور میں سنجو سیمسن گیارہ رن بناکر آ¶ٹ ہو گئے ۔ انہیں جسپریت بمراہ نے ریان رکلیٹن کے ہاتھوں کیچ آ¶ٹ کرایا۔ اس سے قبل سیمسن کو ایک موقع بھی ملا تھا، تاہم وہ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے ۔ ابتدائی دبا¶ کے باوجود ارویل پٹیل نے جارحانہ انداز اپنایا اور پانچویں اوور میں چھکا لگا کر ٹیم کا اسکور 50 سے آگے پہنچایا، تاہم وہ 24 رنز بنا کر اللہ غزنفر کا شکار بن گئے ۔ پاور پلے کے اختتام تک چنئی نے 62 رنز بنا کر دو وکٹیں گنوا دیں۔اس کے بعد ٹیم نے کارتک شرما کو امپیکٹ پلیئر کے طور پر میدان میں اتارا، جنہوں نے کپتان گائیکواڑ کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے اہم ففٹی شراکت قائم کی۔ گائیکواڑ نے 14ویں اوور میں اپنی نصف سنچری مکمل کی، جو ان کا مسلسل دوسرا پچاس رنز کا اسکور تھا۔ دوسری جانب کارتک شرما نے بھی اہم کردار ادا کیا اور 12ویں اوور میں چوکا لگا کر ٹیم کو 100 رنز کے پار پہنچایا۔ گیارہویں اوور میں ڈیبیو کرنے والے رگھو شرما نے کفایتی با¶لنگ کرتے ہوئے صرف 5 رنز دیے ، تاہم اس کے باوجود چنئی کی بیٹنگ لائن اپ نے تسلسل برقرار رکھا۔ 17ویں اوور میں چنئی نے 150 رنز مکمل کیے ۔ کارتک شرما نے اللہ غزنفر کی پانچویں گیند پر شاندار چوکا لگا کر ٹیم کا اسکور 150 سے آگے پہنچایا۔ یہ مرحلہ میچ کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوا، کیونکہ چنئی کی ٹیم آخری اوورز میں تیزی سے ہدف کے قریب پہنچ رہی تھی اوربغیر کسی نقصان کے بیٹنگ کا تسلسل برقرار رکھے ہوئے تھی۔ آخر میں گائیکواڑ (67 ناٹ آوٹ ) اور کارتک (54 ناٹ آوٹ) نے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ ممبئی کی جانب سے بمراہ اور غضنفر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ اس سے قبل ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے اتری ممبئی انڈینز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے دوسرے ہی اوور میں ول جیکس (ایک) کی وکٹ گنوا دی۔ انہیں انشل کمبوج نے ایل بی ڈبلیو آ¶ٹ کیا۔ اس کے بعد ریان رکلٹن اور نمن دھیر کی جوڑی نے دوسری وکٹ کے لیے 58 رن جوڑے ۔ ساتویں اوور میں نور احمد نے رکلٹن کو آ¶ٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ رکلٹن نے 24 گیندوں میں پانچ چھکے لگاتے ہوئے 37 رن بنائے ۔ سوریا کمار یادو نے 12 گیندوں میں 21 رن بنائے ۔ انہوں نے اپنی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ انہیں رام کرشن گھوش نے آ¶ٹ کیا۔ تلک ورما (پانچ) اور رابن منز (پانچ) رن بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ 20 ویں اوور میں انشل کمبوج نے کپتان ہاردک پانڈیا (18) کو اپنا شکار بنایا۔ ممبئی انڈینز نے مقررہ 20 اووروں میں سات وکٹوں پر 159 رنوں کا اسکور کھڑا کیا۔ کرشن بھگت (تین) اور ٹرینٹ بولٹ (سات) رن بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔ چنئی سپر کنگز کی جانب سے انشل کمبوج نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نور احمد کو دو وکٹیں ملیں۔ رام کرشن گھوش اور جیمی اوورٹن نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔
Source: UNI NEWS
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے