Sports

جھارکھنڈ نے اتر پردیش کو اننگز اور 301 رن سے روند دیا

جھارکھنڈ نے اتر پردیش کو اننگز اور 301 رن سے روند دیا

لکھن¶، 25 جنوری :شرندیپ سنگھ (139) اور کمار کشاگر(102) کی شاندار سنچری اننگز کے بعد سوربھ شیکھر (پانچ وکٹ)، ساہل راج اور جتن پانڈے (دو، دو وکٹ) کی تباہ کن گیند بازی کی بدولت جھارکھنڈ نے اتوار کو رنجی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ اے مقابلے میں اتر پردیش کو اننگز اور 301 رن کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ آج یہاں اتر پردیش نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کل کے سات وکٹ پر 69 رن سے کیا، لیکن جھارکھنڈ کے گیند بازوں کے سامنے اس کی ایک نہ چلی۔ صبح کے سیشن میں ہی پوری ٹیم 27.4 اوور میں محض 84 رن بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اتر پردیش کا آٹھواں وکٹ مادھو کوشک (9) کے طور پر گرا۔ اس کے بعد ٹیم اسکور میں صرف 10 رن کا اضافہ ہی کر پائی تھی کہ سوربھ شیکھر نے وپرج نگم (10) کو آ¶ٹ کر کے نواں جھٹکا دیا۔ 28ویں اوور کی چوتھی گیند پر سوربھ شیکھر نے کارتک یادو (4) کو بولڈ کر کے اپنا پانچواں وکٹ مکمل کیا اور جھارکھنڈ کو شاندار فتح دلائی۔ جھارکھنڈ کی جانب سے سوربھ شیکھر نے صرف 16 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کیے ۔ ساہل راج اور جتن پانڈے نے دو، دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا، جبکہ شبھم کمار سنگھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل جھارکھنڈ نے اپنی پہلی اننگز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 561 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کی تھی، جبکہ اتر پردیش پہلی اننگز میں 176 رن پر ڈھیر ہو گیا تھا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments