Sports

جھارکھنڈ کے خلاف اترپردیش شکست کے دہانے پر،موہت اوستھی اور مشیر خان نے ممبئی کو جیت کی خوشبو دلائی

جھارکھنڈ کے خلاف اترپردیش شکست کے دہانے پر،موہت اوستھی اور مشیر خان نے ممبئی کو جیت کی خوشبو دلائی

لکھنو، 24 جنوری : شرندیپ سنگھ (139) اور کمار کشاگر (102) کی شاندار سنچری اننگز اور بعد ازاں گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت جھارکھنڈ نے ہفتہ کے روز رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ اے کے مقابلے میں اترپردیش کی دوسری اننگز میں سات وکٹیں صرف 69 رنز پر گرا کر فتح کی جانب مضبوط قدم بڑھا دیا ہے ۔ آج یہاں اترپردیش نے کل کی پہلی اننگز میں تین وکٹ پر 32 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ جھارکھنڈ کے گیند بازوں شبھم کمار سنگھ (چار وکٹیں) اور جتن پانڈے (تین وکٹیں) نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اترپردیش کو پہلی اننگز میں 176 رنز پر سمیٹ دیا اور فالو آن کھیلنے پر مجبور کر دیا۔ اس کے بعد جھارکھنڈ کے سوربھ شیکھر، ساحل راج اور جتن پانڈے نے دو دو وکٹیں حاصل کر کے دن کے اختتام تک اترپردیش کی ٹیم کو شکست کے دہانے پر پہنچا دیا۔ موہت اوستھی اور مشیر خان نے ممبئی کو فتح کی خوشبو دلائی موہت اوستھی اور مشیر خان (تین تین وکٹیں) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ممبئی نے ہفتہ کے روز رنجی ٹرافی ایلیٹ گروپ ڈی کے مقابلے میں حیدرآباد کی دوسری اننگز میں سات وکٹیں 166 رنز پر گرا کر اسے شکست کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔ آج یہاں حیدرآباد نے کل کی پہلی اننگز میں 138 رنز پر دو وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں کوڈیمیلا ہیماتیجا (40) کی صورت میں حیدرآباد کی تیسری وکٹ گری۔ اس کے بعد راہل سنگھ (96)، نتیش ریڈی (6)، روہت رائیڈو (37)، چاما ملند (20) اور نتن سائی یادو (18) رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ ممبئی کے گیند بازوں کے سامنے حیدرآباد کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 82.2 اوورز میں 267 رنز ہی بنا سکی۔ اس کے بعد فالو آن کھیلنے اتری حیدرآباد کی بیٹنگ ایک بار پھر ممبئی کے گیند بازی کے حملے کے سامنے جدوجہد کرتی نظر آئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔ دن کے اختتام پر حیدرآباد 39.3 اوورز میں 166 رن پر سات وکٹیں گنوا کر مشکلات میں گھری ہوئی تھی، جبکہ چاما ملند 30 رنز کے ساتھ ناٹ آ¶ٹ کریز پر موجود تھے ۔

Source: UNI news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments