امریکی ریاست اوہائیو میں سٹارک کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ جیوری نے ایک سیاہ فام شخص کی موت میں دو پولیس افسران پر فرد جرم عائد کی۔ ان میں سے ایک پولیس اہلکار پر الزام ہے کہ اس نے اس شخص کی گردن کو اپنے گھٹنے زور سے دبا، جب وہ چیخ رہا تھا، مگراس طرح اس کی جان چلی گئی"۔ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے 2020ء میں امریکہ میں ایک سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں ایسے ہی طریقے سے ایک سفید فام کی موت کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پراسیکیوٹر کائل سٹون نے مزید کہا کہ جیوری نے جمعہ کے روز کینٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے24 سالہ بیو شنیج اور کیمڈن برچ پر53 سالہ فرینک ٹائسن کی موت میں قتل عمد کا الزام عائد کیا۔ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 18 اپریل کا ہے۔ پولیس نے فرینک کو اس وقت گرفتار کیا جب اس کی گاڑی ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی اور پولیس نے اسے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا تھا۔ سٹون نے کہا کہ"کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ کوئی بھی اتنی کمزور پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ تحفظ کا مستحق نہ ہو"۔ اس سال کے شروع میں کینٹن پولیس کی جانب سے جاری کی گئی باڈی کیمرہ فوٹیج میں دکھایا گیا تھا کہ افسران ٹائیسن کو قریبی بارسے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کو شبہ تھا وہ اپنی کار کے بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ گرفتاری کے دوران پولیس افسران اسے زمین پر پھینکا اور ہتھکڑی لگائی۔ فوٹیج میں ایک پولیس اہلکار تقریباً 30 سیکنڈ تک ٹائیسن کی کمر پر اپنا گھٹنا اس کی گردن کے قریب رکھے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹائسن کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ "میں سانس نہیں لے سکتا۔ میں نہیں۔ میرا دم گھٹ رہا ہے"۔مگر ایک پولیس افسر نے چیخ کر کہا کہ "پرسکون ہو جاؤ تم ٹھیک ہو"۔ ٹائسن کلپ میں تقریباً آٹھ منٹ تک اپنے چہرے کے ساتھ بے حرکت پڑے ہوئے دکھائی دیے۔ بعد میں پولیس افسران نے اس کی نبض چیک کی، ہتھکڑیاں ہٹائیں، اور کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کرنا شروع کیا مگر وہ فوت ہوچکا تھا۔ ہفتے کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹائیسن خاندان کے وکیل نے ان الزامات کو انصاف کے حصول کی طرف ایک قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ "ہمیں احساس ہے کہ یہ فرینک اور اس کے خاندان کے لیے انصاف حاصل کرنے کی طرف صرف ایک قدم ہے جو ایک طویل اور انتہائی مشکل سفر تھا‘‘۔ اس الزام میں ملزمان کو36 ماہ تک قید اور 10,000 ڈالر جرمانہ ہو سکتا ہے۔
Source: social media
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کر دیا
کینسر میں مبتلا شاہ چارلس نے شاہی خاندان کے ایک اہم رکن کو اپنے فرائض سونپ دیے
امریکا یوکرین میں مزید ہتھیار بھیجے گا: امریکی صدر
اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملے کا امکان، ایرانی فوج ہائی الرٹ
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا، کہا- آپ اس کے مستحق ہیں
ٹیکساس میں سیلاب سے 104 افراد ہلاک، کیمپ مائسٹک میں بچوں سمیت درجنوں لاپتہ
ایلون مسک کو سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ مہنگا پڑگیا، 76 ارب ڈالر کا نقصان
غزہ: 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 49 فلسطینی شہید، 262 زخمی
طالبان کی اقوامِ متحدہ کی افغانستان سے متعلق قرارداد پر جزوی تنقید: ’زمینی حقائق کو نظرانداز کیا گیا‘
یمنی ساحل کے قریب حوثیوں کا تجارتی جہاز پر شدید حملہ
’مناسب وقت‘ پر ایران پر عائد پابندیاں ہٹانا چاہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دی ہیگ، ترک صدر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات
ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے میں ہونے والے نقصان سے متعلق انٹیلیجنس رپورٹ ’مکمل طور پر غلط ہے‘: وائٹ ہاؤس
اسرائیل جنگ پر واپس آئے گا یا نہیں فیصلہ ایران کے طرزِعمل پر ہوگا،نیتن یاہو پر نہیں: گینٹز