فٹ بال ورلڈ کپ کے چوتھے روز جاپان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد دو، دو گول سے برابری پر ختم ہوگیا، جاپان کی ٹیم دونوں مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہی۔ ڈیلاس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز اور جاپان کی ٹیموں کا کھیل دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا، دونوں نے ایک دوسرے کے گول پر ابتدا سے ہی حملے کئے مگر پہلے ہاف میں کسی ٹیم کو کامیابی نہیں مل سکی۔ دوسرے ہاف کے چھٹے منٹ میں نیدرلینڈز کے اسٹار کھلاڑی اور کپتان ورجل وین ڈائیک نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی، صرف چھ منٹ بعد ہی جاپان نے یہ خسارہ پورا کردیا، گول کیٹو ناکامورا نے کیا۔ 64ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے کرائی سینسیو نے گول کرکے پھر ٹیم کو سبقت دلادی، جاپان کی ٹیم نے خسارے میں جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر نیدرلینڈز پر دباؤ ڈالا مگر اُن کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں، یوں لگا کہ شاید یہ مقابلہ نیدرلینڈز کے حق میں ختم ہو گا مگر جاپان کے ڈیچی کامادا نے 89 منٹ میں گول کرکے سب کے اندازے غلط ثابت کردیئے، یوں جاپان اور نیدرلینڈز کا یہ میچ دو، دو گول سے برابری پر ختم ہوا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے