Sports

جاوید میانداد کی طبیعت ناساز، اسپتال پہنچ گئے

جاوید میانداد کی طبیعت ناساز، اسپتال پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد طبیعت کی ناسازگی کے سبب اسپتال پہنچ گئے۔ نجی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاوید میانداد کو دل کی تکلیف کی شکایت پر امراضِ قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعدازاں ڈاکٹرز نے معائنہ کیا اور انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔ رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان کراچی میں قومی ادارہ امراض قلب پہنچے۔ ڈاکٹرز نے ان کے ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد اینجیوگرافی کی اور رپورٹ کے مشاہدے کے بعد اُن کو صحت مند قرار دے دیا۔ دوسری جانب جاوید میاں داد نے این آئی سی وی ڈی میں دی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ گھر روانگی سے قبل جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ میں بہت بہتری محسوس کر رہا ہوں، اللّٰہ کا کرم رہا اور قوم کی دعائیں رہیں تو صحت میں مزید بہتری آئے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments