International

جہاد اسلامی فلسطین کا اعلان، ہتھیار نہیں ڈالیں گے، میدان میں ڈٹے رہیں گے

جہاد اسلامی فلسطین کا اعلان، ہتھیار نہیں ڈالیں گے، میدان میں ڈٹے رہیں گے

فلسطینی تحریک اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل نے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بیروت میں منعقدہ 34 ویں عرب نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ فلسطینی قوم اور تحریک مزاحمت ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ زیاد النخالہ نے کہا کہ آپریشن طوفان الاقصی فلسطینی کاز کو ختم اور ایک نئے مشرق وسطیٰ کے ناپاک منصوبے کے جواب میں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قوم اب بھی غاصبوں کے خلاف میدان میں ڈٹی ہوئی ہے اور آئندہ بھی ڈٹی رہے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments