Sports

فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی مالیت کتنی ہے؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آ گئے

فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی مالیت کتنی ہے؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آ گئے

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی آمد کے ساتھ ہی ایک بار پھر عالمی فٹبال کی سب سے بڑی ٹرافی توجہ کا مرکز بن گئی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سینٹی میٹر بلند اور تقریباً 6 کلو گرام وزنی یہ ٹرافی 18 قیراط سونے سے تیار کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق موجودہ عالمی سونے کی قیمت کے حساب سے ٹرافی میں استعمال ہونے والے مواد کی مالیت تقریباً 250,000 امریکی ڈالرز بنتی ہے تاہم اس کی تاریخی اہمیت، نایاب حیثیت اور منفرد کاریگری کے باعث اگر اسے نیلام کیا جائے تو اس کی قیمت 20 ملین امریکی ڈالرز سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ ٹرافی کا ڈیزائن 2 انسانی مجسموں پر مشتمل ہے جو زمین کو اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہیں، اسے اطالوی مجسمہ ساز سلویو گازانیگا نے 1970ء میں ڈیزائن کیا تھا۔ ٹرافی کے نچلے حصے میں ملاکائٹ ( نامی سبز معدنی پتھر کی 2 تہیں بھی شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو اصل ٹرافی نہیں دی جاتی۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اصل ٹرافی اپنی تحویل میں رکھتی ہے جبکہ فاتح ٹیم کو سونے کی ملمع کاری والی کانسی کی نقل بطور یادگار دی جاتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments