فیفا ورلڈ کپ کیلئے جانے والے صومالی ریفری عمر ارتان کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا۔ صومالیہ کی وزارتِ کھیل کے ایک مشیر نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایوارڈ یافتہ صومالی ریفری عمر ارتان کو فیفا ورلڈ کپ کے سلسلے میں امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ مشیر کھیل کے مطابق عمر ارتان فیفا ورلڈ کپ میں صومالیہ کی نمائندگی کرنے والے پہلے صومالی ریفری ہیں اور انہیں ٹورنامنٹ کے لیے مقررہ میچز میں فرائض انجام دینا تھے۔ صومالی حکام کا کہنا ہے کہ عمر ارتان کو طے شدہ میچز میں شرکت سے روکنا نہ صرف ان کے لیے ذاتی نقصان ہے بلکہ یہ فٹبال کے اصولوں اور کھیلوں کی روح کے بھی منافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے باعث صومالیہ کی عالمی سطح پر نمائندگی بھی متاثر ہوئی ہے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے