پرتگال کی عالمی کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد کرسٹیانو رونالڈو شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ 41 سالہ رونالڈو جمہوریہ کانگو کے خلاف میچ میں اپنی روایتی فارم دکھانے میں ناکام رہے جس کے بعد ناقدین نے ان کی ٹیم میں شمولیت پر بھی سوالات اٹھانا شروع کر دیے۔ اس موقع پر بین الاقوامی میڈیا پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی رونالڈو سے متعلق پرانی باتیں ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ویرات کوہلی نے 2023ء میں کہا تھا کہ رونالڈو کو وقت سے پہلے ختم قرار دینے والے ماہرین ہر بار غلط ثابت ہوتے ہیں کیونکہ رونالڈو مشکل حالات میں بھی خود کو منوا لیتے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو اگرچہ اپنے عروج کے دنوں جیسے نہیں رہے لیکن انہوں نے 26-2025ء سیزن میں النصر کے لیے 30 میچز میں 28 گول کیے۔ اسپورٹس ماہرین کے مطابق مسئلہ کرسٹیانو رونالڈو کی صلاحیت کا نہیں بلکہ قومی ٹیم کے ساتھ ان کی ہم آہنگی کا نہ ہونا ہے۔ 2022ء کے عالمی کپ سے پرتگال کے اخراج کے بعد بھی کوہلی نے رونالڈو کو کھیل کی تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی ٹرافی یا اعزاز ان کی کامیابیوں اور صلاحیتوں کو کم نہیں کر سکتا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ رونالڈو کے مستقبل پر سوالات ضرور اٹھ رہے ہیں تاہم ان کی محنت، عزم اور کھیل میں واپسی کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے شائقین کو امید ہے کہ وہ عالمی کپ کے اگلے میچز میں ناقدین کو ایک بار پھر جواب دیں گے۔ میچ کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ میں رونالڈو نے لکھا کہ یہ وہ آغاز نہیں تھا جس کی ہم امید کر رہے تھے لیکن ابھی کھیل ختم نہیں ہوا ہے۔ حوصلہ برقرار رکھو اور اگلے میچ پر توجہ مرکوز کرو۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے