فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے افتتاحی میچ میں میکسیکو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو 0-2 کی شکست دیدی۔ جنوبی افریقین کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران انتہائی رف کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر ریفری نے دو کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کیا اور جنوبی نے بقیہ میچ 9 کھلاڑیوں سے کھیلا جبکہ کھیل کے آخری منٹوں میکسیکو کے کھلاڑی کو بھی ریڈ کارڈ کا سامنا رہا۔ میکسیکو کے ’میکسیکو سٹی اسٹیڈیم‘ میں کھیلے جانے میچ کا پہلا گول میکسیکو کے جولین کوئنونز نے کھیل کے 9 ویں منٹ میں کرکے 23 ویں ایڈیشن کا پہلا گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ میکسیکو کا دوسرا گول 67 ویں منٹ میں راول جیمنز نے کیا۔ قبل ازیں افتتاحی تقریب کے دوران شکیرا اور برنا بوائے نے ورلڈکپ کا آفیشل نغمہ ڈائی ڈائی گایا، شکیرا کی اینٹری سے قبل روایتی انداز میں رقص کے ساتھ میکسیکو میں ورلڈ کپ کو خوش آمدید کہا گیا۔ میکسکن بینڈ مانا، وینزویلا کے ڈینی اوشین اور جے بالوین نے بھی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا۔ دیگر مشترکہ میزبان، کینیڈا اور امریکا میں ٹورنامنٹ کی افتتاحی مہم کا آغاز بالترتیب جمعہ اور ہفتے کو ہوگا۔ ان دونوں کے میچوں سے پہلے بھی افتتاحی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ میکسیکو میں افتتاحی تقریب کے موقع پر اسٹیڈیم میں 24 ہزار سے زائد تماشائی موجود تھے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے