فٹ بال ورلڈکپ کے گروپ آئی کے میچ میں فرانس نے عراق کو تین صفر سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی، اسٹار کھلاڑی ایم باپے نے دو گول اسکور کئے۔ فلاڈلفیا کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فرانس کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا، صرف 14ویں منٹ میں ہی اسٹار کھلاڑی ایم باپے کو گول کرنے کا موقع مل گیا جو اُنہوں نے ضائع نہیں کیا۔ دوسری جانب عراق کی ٹیم بھی گول برابر کرنے کی کوشش کرتی رہی لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔ پہلے ہاف کے دوران ہی میدان کو بارش نے آلیا تھا، جب ہاف ٹائم ہوا تو بارش مزید تیز ہوگئی اور موسم خراب ہوگیا جس کے سبب دوسرا ہاف شروع ہونے میں دو گھنٹے پندرہ منٹ لگے۔ کھیل شروع ہونے پر ایم باپے ایک مرتبہ پھر ایکشن میں نظر آئے اور 54 ویں منٹ میں ایک اور گول کردیا، یہ ورلڈ کپ میں اُن کا مجموعی طور پر 16واں گول تھا، یوں وہ سولہ گول کے ساتھ جرمنی کے میروسلاوو کلوزے کے برابر آگئے ہیں۔ فرانس کی جانب سے تیسر ا گول عثمان ڈیمیبلے نے 66 ویں منٹ میں بنایا، فرانس نے تین صفر سے کامیابی حاصل کرکے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے