Sports

فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت

فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت

امریکی عدالت نے معزول شاہ دور کا ایرانی پرچم لہرانے پر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی عائد پابندی کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ فٹبال میچز کے دوران اسٹیڈیم میں صرف ایران کا سرکاری قومی پرچم ہی لہرایا جا سکے گا۔ امریکی عدالت کے فیصلے سے معزول شاہ کے حامیوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ واضح رہے کہ ایران کے سابق شاہی دور سے منسلک علامتی پرچم ایران کے سرکاری پرچم سے مشابہت رکھتا ہے تاہم اس میں شیر اور سورج کا نشان شامل ہے جو 1979ء کے عوامی انقلاب سے قبل شاہی دور کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہ مقدمہ لاس اینجلس کاؤنٹی کی عدالت میں دائر کیا گیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پابندی آزادیٔ اظہار کے خلاف ہے، کیس کو تیزی سے نمٹاتے ہوئے جج کرٹس اے کن نے فیصلہ سنایا، پابندی برقرار رہے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments