فیفا ورلڈ کپ 2026 میں آئیوری کوسٹ کو جرمنی کے خلاف اہم میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹرائیکر ایلی واہی کو کینیڈا میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی اور وہ جرمنی کے خلاف میچ میں شرکت سے محروم رہیں گے۔ آئیوری کوسٹ فٹبال فیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ ایلی واہی کو کینیڈا میں داخلے کے لیے درکار ویزا منظوری حاصل نہیں ہوسکی، جس کے باعث وہ جرمنی کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ فیڈریشن کے مطابق ایلی واہی امریکا میں ہی قیام کریں گے جبکہ آئیوری کوسٹ کا اسکواڈ میچ کے لیے کینیڈا پہنچ چکا ہے۔ 23 سالہ ایلی واہی نے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ایکواڈور کے خلاف آئیوری کوسٹ کی نمائندگی کی تھی۔ واہی گزشتہ ماہ فرانس میں مبینہ اسپاٹ فکسنگ تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار بھی ہوئے تھے، تاہم ان کے خلاف تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ ایلی واہی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران کینیڈا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل گھانا کے مڈ فیلڈر تھامس پارٹے کو بھی کینیڈا کا ویزا جاری نہیں کیا گیا تھا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے