Sports

فیفا ورلڈ کپ: امریکا میں انگلینڈ کی ٹیم کا سامان چوری

فیفا ورلڈ کپ: امریکا میں انگلینڈ کی ٹیم کا سامان چوری

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے پہلے ٹریننگ سیشن سے قبل امریکا میں انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کا میچ سے متعلق سامان چوری ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں کے جوتے، فٹبالز اور ٹریننگ کا سامان چوری کر لیا گیا۔ یہ سامان ٹیم کے ٹریننگ کے مقام پر پہنچانے سے قبل گاڑیوں کے شیشے توڑ کر چوری کیا گیا۔ سامان ہفتے کو اسکواڈ کی آمد اور ٹریننگ کے آغاز سے پہلے امریکی ریاست فلوریڈا سے کنساس شہر پہنچایا جانا تھا۔ امریکی شہر کنساس سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے، جس کی جانب سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں انگلینڈ اپنا پہلا میچ بدھ کو کروشیا کے خلاف کھیلے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments