فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026ء کے لیے ریکارڈ توڑ انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔ فیفا کے اعلامیے کے مطابق 2026ء کے فٹ بال ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز یعنی 18 بلین روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔ اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں مجموعی طور پر 44 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی گئی تھی۔ اعلامیے کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی فاتح ٹیم کو 5 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی، پچھلے ایڈیشن میں یہ رقم 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھی۔ فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 2 کروڑ 90 لاکھ اور چوتھے نمبر کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ اعلامیے کے مطابق 5 ویں سے 8 ویں پوزیشن کی ٹیموں کو 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ 9 ویں سے 16 ویں پوزیشن کی ٹیم کو 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔ 17 سے 32 ویں پوزیشن پر آنے والی ہر ٹیم کو 1 کروڑ 10لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ 33 سے 48 ویں پوزیشن پر آنے والی ہر ٹیم کو فی ٹیم 90 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ہر ٹیم کو فیفا تیاریوں کے لیے اضافی 15 لاکھ ڈالرز بھی دے گا۔ فٹ بال ورلڈ کپ اگلے برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہو گا، جس میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے

خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی