ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد کی صحت سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ میسی کے والد بیماری سے صحت یاب ہورہے ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ جارج میسی کی صحت کے حوالے سے خبریں اس وقت سامنے آئیں جب لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں الجزائر کے خلاف پہلا گول کرنے کے بعد جرسی سے آنسو پونچھے تھے۔ میسی نے کہا تھا کہ وہ ان دنوں کافی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں جس کا کھیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسٹار فٹبالر کے خاندان کا کہنا ہے کہ جارج طبی نگرانی میں ہیں اور انہوں نے اس معاملے میں رازداری کی درخواست کی ہے تاہم بیان میں بیماری کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ کسی کی صحت اور اس کا سکون میڈیا کی دلچسپی کا موضوع نہیں بننا چاہیے۔ واضح رہے کہ ارجنٹائن پیر کے روز آسٹریا کے خلاف گروپ جے کا میچ کھیلے گا جبکہ پہلے میچ میں میسی نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے