Sports

فیفا ورلڈ کپ 2026 : نیدر لینڈز نے سویڈن کو باآسانی ہرا دیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 : نیدر لینڈز نے سویڈن کو باآسانی ہرا دیا

ہیوسٹن (21 جون 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اہم میچ میں نیدرلینڈز نے بھی جیت کا کھاتہ کھول لیا، سویڈن کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔ گروپ ایف کے اہم مقابلے میں نیدر لینڈز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈن کو 1-5 سے شکست دے کر گروپ ایف میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہوسٹن کے این آر جی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے گروپ ایف کے میچ میں نیدر لینڈز کے گیپکو اور برائن نے 2،2 گول اسکور کیے۔ سویڈن کی ٹیم مدمقابل کھلاڑیوں کے گول پوسٹ پر کیے گئے حملوں کا مؤثر دفاع نہ کرسکی۔ نیدرلینڈز نے میچ کا آغاز ہی جارحانہ انداز میں کیا اور پانچویں منٹ میں اسٹرائیکر برائن بروبی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ 17ویں منٹ میں بروبی نے ایک اور گول اسکور کرکے اسکور 0-2 کر دیا اور ہاف ٹائم تک ڈچ ٹیم کو مضبوط برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں کوڈی گاکپو نے مسلسل دو گول داغ کر سویڈن کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ گاکپو کے گولز کے بعد نیدرلینڈز کی برتری 0-4 ہو گئی۔ سویڈن کی جانب سے انتھونی ایلانگا نے 59ویں منٹ میں واحد گول اسکور کرکے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی، تاہم ڈچ ٹیم کی برتری برقرار رہی۔ میچ کے اختتامی لمحات میں کرائسینسیو سمرول نے 89ویں منٹ میں گول کرکے نیدرلینڈز کی فتح کو 1-5 سے یقینی بنا دیا۔ نیدرلینڈز کی جانب سے برائن بروبی، کوڈی گاکپو اور ڈینزل ڈمفریز نے شاندار کھیل پیش کیا، جبکہ دفاع میں کپتان ورجل فان ڈائیک اور مڈفیلڈ میں فرینکی ڈی یونگ نے ٹیم کو بھرپور استحکام فراہم کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ نیدرلینڈز گروپ ایف میں سرفہرست آ گیا ہے۔ جاپان کے خلاف پہلے میچ میں 2-2 کے ڈرا کے بعد یہ فتح ڈچ ٹیم کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوئی۔ دوسری جانب سویڈن، جس نے اپنے پہلے میچ میں تیونس کو 1-5 سے شکست دی تھی، اس بھاری ناکامی کے بعد اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے دباؤ کا شکار ہو گیا ہے۔ میچ کے دوران نیدرلینڈز نے ورلڈ کپ تاریخ میں اپنا 100واں گول بھی مکمل کیا، جو ٹیم کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments