فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ-ای کے مقابلے میں جرمنی نے شاندار واپسی کرتے ہوئے کوٹے ڈی آئیور کو 2-1 سے شکست دے دی۔ ٹیم کی اس جیت کے ہیرو ڈینیز اونداو رہے، جنہوں نے 2 گول داغے۔ کوٹے ڈی آئیور کے خلاف ملنے والی اس سنسنی خیز جیت کے ساتھ ہی جرمنی نے راؤنڈ آف 32 میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ یہ مقابلہ شروع سے لے کر آخر تک بے حد سنسنی خیز رہا۔ میچ کے ابتدائی منٹوں میں ہی کائی ہیورٹز کے پاس گول کرنے کا شاندار موقع تھا، لیکن ان کا ہیڈر کراس بار کے اوپر سے نکل گیا۔ اس کے بعد جوشوا کیمچ نے ایک بہترین کراس دیا، جس پر ہیورٹز نے دوبارہ کوشش کی، لیکن کوٹے ڈی آئیور کے گول کیپر یحییٰ فوفانا نے شاندار بچاؤ کیا۔ جرمنی کو ایک اور موقع کارنر کک پر ملا، جب الیگزینڈر پاولووچ نے ہیڈر کے ذریعے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا دیا۔ حالانکہ ریفری نے فاؤل کا فیصلہ دیتے ہوئے اس گول کو کالعدم قرار دیدیا۔ دوسری جانب کوٹے ڈی آئیور نے بھی جوابی حملے جاری رکھے۔ یان ڈیو مینڈے نے بائیں جانب سے تیزی سے ایک لو کراس دیا جو اماد ڈیالو کے پیروں پر گرا۔ اگرچہ نیتھینیل براؤن اس شاٹ کو بلاک کرنے میں کامیاب رہے، لیکن وہ فرینک کیسی کو ریباؤنڈ پر گول کرنے سے نہ روک سکے۔ اس گول کے ساتھ ہی کوٹے ڈی آئیور نے میچ میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ دوسرے ہاف میں بھی افریقی ٹیم نے شاندار آغاز کیا، لیکن جرمنی کے کوچ جولین ناگلزمین نے وقت پر تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے تقریباً ایک گھنٹے کے کھیل کے بعد ندیم امیری اور ڈینیز اونداو کو میدان میں اتارا۔ یہ فیصلہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ سبسٹیوٹ کھلاڑی کے طور پر میدان میں آنے والے ڈینیز اونداو نے 2 گول کر کے میچ کا رخ موڑ دیا۔ اونداو کو جب میدان میں اتارا گیا تو کوٹے ڈی آئیور کو 1-0 کی برتری حاصل تھی۔ حالانکہ 8 منٹ کے اندر ہی اونداو نے پہلا گول داغ کر اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ کوٹے ڈی آئیور کے پاس بھی دوبارہ برتری حاصل کرنے کا شاندار موقع تھا۔ نیکولس پیپے اور سائمن ایڈنگرا نے ایک بہترین موقع بنایا لیکن وہ آخری لمحات میں گیند پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکے اور موقع ہاتھ سے نکل گیا۔ جب میچ ڈرا کی طرف بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا تھا، تبھی اسٹاپج ٹائم میں جرمنی کے لیے اونداو نے فیصلہ کن گول کر دیا۔ لوکاس نمیچا نے اونداو کو ایک بہترین پاس دیا، جنہوں نے گیند کو کنٹرول کرتے ہوئے شاندار فنش کیا اور جرمنی کی جیت پکی کر دی۔ اونداو کے لیے یہ کارکردگی انتہائی خاص رہی، کیونکہ جرمنی کے لیے ان کے پچھلے 8 میچوں میں یہ 9واں گول تھا۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے