فیفا ورلڈ کپ 2026 کے چوتھے دن آئیوری کوسٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایکواڈور کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ کے چوتھے روز آئیوری کوسٹ اور ایکواڈور کے درمیان سنسنی خیز میچ کھیلا گیا، جس میں آئیوری کوسٹ نے آخری لمحات میں گول کر کے ایکواڈور کو 0-1 سے شکست دے دی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول 90 ویں منٹ میں کیا گیا، جب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر اماد دیالو متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترے اور شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح یاب کرانے کے بعد میدان سے باہر آئے۔ ولیفریڈ سنگو کی طاقتور رن کے بعد آنے والی گیند پر اماد نے بائیں پاؤں سے شاندار فِنش کرتے ہوئے گیند کو کونے میں پہنچا دیا جس نے پورے اسٹیڈیم چھایا سکوت شائقین کے پرجوش جشن اور آوازوں سے گونج اٹھا۔ میچ کے پہلے ہاف میں ایکواڈور نے گول کے کئی مواقع حاصل کیے، اور تین بار گیند کراس بار سے ٹکرائی۔ جون یبوآہ اور ایلن منڈا کی کوششیں پہلے ہاف میں ناکام رہیں جبکہ تجربہ کار اسٹرائیکر اینر ویلنشیا بھی دوسرے ہاف میں پوسٹ سے محروم رہے۔ دوسری جانب آئیوری کوسٹ نے بھی کئی گول کے مواقع پائے۔ نائس کے فارورڈ الیے واہی کی کوشش کراس بار پر لگ کر واپس آ گئی۔ اس شکست نے ایکواڈور سے دو سال اور 19 میچوں سے نا قابل شکست ٹیم رہنے کا اعزاز بھی چھین لیا۔ آئیوری کوسٹ نے ایکواڈور کو ہرا کر گروپ ای میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی اور اگلے مرحلے میں جانے کی راہ بھی آسان بنا لی، پہلی پوزیشن پر جرمنی ہے، جس نے گزشتہ روز کیوراساؤ کو ایک کے مقابلے میں سات گول کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے