Sports

فیفا ورلڈ کپ 2026: آسٹریا نے اردن کو 3-1 سے ہرا دیا

فیفا ورلڈ کپ 2026: آسٹریا نے اردن کو 3-1 سے ہرا دیا

امریکا (17 جون 2026): رواں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پانچویں روز کھیلے گئے ایک میچ میں آسٹریا نے اردن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ بدھ کو میگا ایونٹ کے پانچویں روز گروپ جے کے میچ میں آسٹریا نے اردن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ آسٹریا کی جانب سے پہلا گول اسکمڈ نے، دوسرا یزان العرب نے اور تیسرا گول مارکو نے کیا جب کہ اردن کی جانب سے واحد گول علی الوان کی جانب سے آیا۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد الجزائر کو 0-3 سے شکست دی تھی۔ کپتان لیونل میسی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی پہلی ہیٹ ٹرک کی۔ ایک اور میچ میں ناروے نے ایرلنگ ہالینڈ کے 2 گول کی بدولت عراق کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments