فیفا ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں امریکا، مراکش اور برازیل نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ کھیلے گئے ایک اہم میچ میں امریکا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔ امریکا کی طرف سے کیمرون برجیس اور ایلکس فری مین نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت تک پہنچایا، جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ فٹبال ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا نے ایونٹ کے 2 مسلسل میچز میں فتح حاصل کی۔ امریکی ٹیم فیفا ورلڈکپ 2026 میں مجموعی طور پر 6 پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ میں سرفہرست ہوگئی اور اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔ دوسرے میچ میں مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم تمام تر کوششوں کے باوجود کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔ ایک اور یکطرفہ مقابلے میں فٹبال کی عالمی رینکنگ میں مضبوط برازیل نے ہیٹی کو تین صفر سے دھول چٹا دی، ہیٹی کی ٹیم بھی میچ میں کوئی گول نہ کر سکی۔ ورلڈ کپ کے دیگر میچز کی صورتحال کے مطابق اس وقت ترکیہ اور پیراگوئے کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے، جبکہ نیدرلینڈز اور سوئیڈن کی ٹیمیں رات دس بجے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے