Sports

فرنچ اوپن میں تیسرا بڑا اپ سیٹ، ٹاپ سیڈ سبالینکا بھی آؤٹ ہوگئیں

فرنچ اوپن میں تیسرا بڑا اپ سیٹ، ٹاپ سیڈ سبالینکا بھی آؤٹ ہوگئیں

فرنچ اوپن ٹینس میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہوگیا، ٹاپ سیڈ آریانا سبالینکا بھی ویمنز سنگلز سے آؤٹ ہوگئیں۔ ویمن سنگلز کے کوارٹر فائنل میں سبالینکا کو ڈیانا شنائیڈر نے شکست دے دی۔ ٹاپ سیڈ بیلاروس کی پلیئر کو عالمی نمبر 23 روسی کھلاڑی نے ناک آؤٹ کیا۔ ڈیانا شنائیڈر کی کوارٹر فائنل میں جیت کا اسکور 3-6، 7-5 اور 0-6 رہا۔ خیال رہے کہ یہ ایونٹ میں اب تک تیسرا بڑا اپ سیٹ ہے۔ اس قبل ٹاپ سیڈ یانک سینر کو دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعدازاں دوسرا اپ سیٹ اس وقت سامنے آیا جب برازیل کے 19 سالہ نوجوان زاو فونسیکا نے سابق چیمپئن نواک جوکووچ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر فرنچ اوپن سے آؤٹ کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments