International

فرانس میں تین رگبی کھلاڑیوں کو طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ پر 14 برس قید

فرانس میں تین رگبی کھلاڑیوں کو طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ پر 14 برس قید

فرانس کی ایک عدالت نے تین رگبی کھلاڑیوں کو 2017 میں ایک طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے الزام میں 12 سے 14 سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ کھلاڑی پہلے فرانسیسی ٹیم گرینوبل کے لیے کھیلتے تھے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عدالت نے 30 سالہ آئرش ڈینس کولسن اور 30 ​​سالہ فرانسیسی لوئک جیمز کو 14 سال قید کی سزا سنائی اور نیوزی لینڈ کے 34 سالہ روری گرائس کو 12 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے جرم کو روکنے میں ناکامی پر آئرلینڈ انٹرنیشنل کے سابق کھلاڑی31 سالہ کرس فیرل کو چار سال قید کی سزا سنائی۔ جرم کو روکنے کے لیے مداخلت نہ کرنے پر نیوزی لینڈ کے 30 سالہ ڈیلن ہیز کو دو سال معطلی کی سزا سنائی گئی۔ 12 مارچ 2017 کو طالبہ ’وی‘ جب بورڈو کے مضافات میں ایک ہوٹل سے نکلیں تو وہ رو رہی تھیں۔ طالبہ نے پولیس کو شکایت درج کروائی کہ وہ دو دوستوں کے ساتھ ایک بار میں کھلاڑیوں سے ملی تھی اور ان کے ساتھ ایک نائٹ کلب گئیں جہاں سب نے بہت زیادہ شراب پی۔ طالبہ نے کہا کہ اسے یاد نہیں ہے کہ وہ کلب سے ہوٹل تک کیسے پہنچیں اور جب وہ جاگیں تو بیڈ پر برہنہ حالت میں تھیں۔ متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ اس نے کمرے میں دو برہنہ آدمیوں کو دیکھا اور دیگر کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ کولسن، جیمز اور گرائس نے بتایا کہ ان کے متاثرہ طالبہ کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور دعویٰ کیا کہ یہ سب رضامندی سے ہوا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments